عراق میں شدید ریتلے طوفان نے زندگی کو مفلوج کردیا

کرکوک سٹیٹ ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں ریت کے شدید طوفان سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں تکلیف اور دم گھٹنے کا خطرہ  لاحق ہے

1809220
عراق میں شدید ریتلے طوفان نے زندگی کو مفلوج کردیا

ریتلے  طوفان   نے عراق کے بہت سے علاقوں  کو بُری طرح متاثر کیا ہے  خاص طور پر جنوبی اور مغربی صوبوں میں، درجنوں افراد کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

کرکوک سٹیٹ ہسپتال کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر میں ریت کے شدید طوفان سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں اور انہیں سانس لینے میں تکلیف اور دم گھٹنے کا خطرہ  لاحق ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شہر کے مرکز میں 90 افراد  کو سانس لینے میں دشواری آرہی ہے  جس پر ان کو  اسپتال میں داخل کرایا گیا  ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ان میں سے بہت سے لوگوں کو طبی مداخلت کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں