بیلا روس سے عراقی شہریوں کی وطن واپسی

ملک میں ناقص حالات زندگی سے بیزار  بھاری تعداد میں  عراقی شہری  بہتر  زندگی گزارنے کی    خواہش کے ساتھ موسم گرما سے ابتک یورپ جانے  کے لیے بیلا روس کی سرحدوں پر کھٹن حالات میں  زندگی بسر کر رہے ہیں

1746470
بیلا روس سے عراقی شہریوں کی وطن واپسی

عراق نے بیلا روس سے 3 ہزار 556 شہریوں  کو ملک واپس لانے کا اعلان کیا ہے۔

عراقی  دفتر خارجہ کے ترجمان احمد اصحاف   کا کہنا ہے کہ ابتک 3 ہزار 556 افراد  کو بیلا روس سے عراق لایا گیا ہے، جبکہ پاسپورٹ   کھونے والے 383 شہریوں کو نئے پاسپورٹ جاری کیے گئے  ہیں۔

صحاف نے اس سے پیشتر  اپنے بیان میں بیلا روس سے 417 عراقی شہریوں کو وطن واپس لائے جانے کی اطلاع دی تھی۔

واضح رہے کہ ملک میں ناقص حالات زندگی سے بیزار  بھاری تعداد میں  عراقی شہری  بہتر  زندگی گزارنے کی    خواہش کے ساتھ موسم گرما سے ابتک یورپ جانے  کے لیے بیلا روس کی سرحدوں پر کھٹن حالات میں  زندگی بسر کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں