سعودی عرب اور برطانیہ کا باہمی تعلقات کو مزید تقویت دلانے کا ارادہ

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق  محمد بن سلمان نے ملک  کے شمال مغربی شہر نیوم میں راب سے ملاقات کی

1653404
سعودی عرب اور برطانیہ کا  باہمی تعلقات کو مزید تقویت دلانے کا ارادہ

سعودی  ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  نے برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومینک راب کے ساتھ  مشرق وسطی میں استحکام اور سیکیورٹی  معاملات پر مذاکرات کیے ہیں۔

سعودی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق  محمد بن سلمان نے ملک  کے شمال مغربی شہر نیوم میں راب سے ملاقات کی ۔

مشرق وسطی کی پیش رفت ، علاقے میں استحکام اور سیکیورٹی کے لیے صرف کردہ کوششوں پر بات چیت کرنے والے  سربراہان نے  سعودی عرب اور برطانیہ کے  تعلقات کو مختلف شعبہ جات میں  مزید  آگے بڑھانے پر گفتگو کی۔

اس ملاقات میں سعود ی وزیر خارجہ فیصل بن فرہاد بھی موجود تھے۔

بریگزٹ کے بعد خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے خواہاں برطانیہ نے  ماہ فروری میں ایڈورڈ لسٹر  کو خلیجی ممالک کا نمائندہ خصوصی مقرر کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں