قطر اور سعودی عرب کے درمیان سرحدیں کھُل گئیں

سعودی عرب اور قطر کے درمیان برّی، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کے لئے سمجھوتہ طے پا گیا ہے: کویت

1557491
قطر اور سعودی عرب کے درمیان سرحدیں کھُل گئیں

قطر اور سعودی عرب کے درمیان کل شام سے سرحدیں کھولنے کے لئے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

کویت کے وزیر خارجہ احمد ناصر محمد الصباح نے ٹیلی ویژن سے خطاب میں کہا ہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی  اور سعودی  عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان برّی، بحری اور فضائی سرحدیں کھولنے کے لئے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ علاوہ ازیں قطر اور سعودی عرب کے درمیان درپیش تمام مسائل کے حل کے معاملے میں بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 5 جون 2017 کو "دہشت گرد گروپوں کے ساتھ تعاون" کے الزام سے قطر کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے اور ملک پر اقتصادی پابندیاں لگا دی تھیں۔

قطر نے مذکورہ ممالک کے عائد کردہ تمام الزامات کی تردید کی تھی۔ یہ صورتحال پورے خلیجی علاقے میں ایک بحران کا سبب بن گئی تھی۔

تاہم کویت بحران کے آغاز سے لے کر اب تک فریقین کے درمیان ثالثانہ کوششیں جاری رکھے ہوئے تھا۔



متعللقہ خبریں