ایران:فخری زادہ کی نماز جنازہ،خود کار مشین گن سے نشانہ بنایا گیا تھا

یاد رہے کہ فخری زادہ کو گزشتہ جمعے کے روز عسکری نوعیت کے ایک ایسے حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے لیے ایرانی حکام نے اسرائیل کو ذمے دار ٹھہرایا تھا

1536935
ایران:فخری زادہ کی نماز جنازہ،خود کار مشین گن سے نشانہ بنایا گیا تھا

ایران کے مقتول جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی۔

انہوں نے دو عشرے قبل ایران کے فوجی نوعیت کے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی تھی۔

ایرانی فارس خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ انہیں 150میٹر کے فاصلے سے خود کار مشین گن سے گولیوں کا  نشانہ بنایا گیا تھا۔

فخری زادہ کو گزشتہ جمعے کے روز عسکری نوعیت کے ایک ایسے حملے میں ہلاک کر دیا گیا تھا، جس کے لیے ایرانی حکام نے اسرائیل کو ذمے دار ٹھہرایا تھا۔

محسن فخری زادہ کی نماز جنازہ دارالحکومت تہران میں ملکی وزارت دفاع کے عمارت کے ایک کمپاؤنڈ میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ فخری زادہ کا کام مزید توانائی اور تیز رفتاری سے جاری رکھا جائے گا۔



متعللقہ خبریں