اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابو ظہبی پہنچ گئے،اہم حکام سے ملاقات

خیال رہے کہ رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین 'امن معاہدے' کے بعد کسی اسرائیلی عہدیدار کا ابوظہبی کے لیے یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے

1475403
اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابو ظہبی پہنچ گئے،اہم حکام سے ملاقات

موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اماراتی خبر ایجنسی وام کے مطابق ،اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے سلامتی بات چیت کے لیے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین 'امن معاہدے' کے بعد کسی اسرائیلی عہدیدار کا ابوظہبی کے لیے یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ ہے۔

 واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے نتیجے میں اسرائیل مغربی کنارے کے حصوں کے الحاق کو مؤخر کرنے پر راضی ہوا ہے تاہم، اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو یہ بھی واضح کرچکے ہیں کہ یہ منصوبہ اب بھی موجود ہے۔

 عرب امارات   مصر اور اردن کے بعد وہ تیسرا ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ طےکیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں