ایرانی میڈیا میں آیا صوفیہ کے افتتاح پر تعریفی خبریں

آیا صوفیہ کو دوبارہ سے مسجد کا درجہ دیا جانا صدی کے اہم ترین واقعات میں سے ایک ہے

1461610
ایرانی میڈیا میں آیا صوفیہ کے افتتاح  پر تعریفی خبریں

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے  آیا صوفیہ جامع مسجد کو 86 برسوں بعد عبادت کے لیے کھولے جانے کو ’’صدی کے اہم ترین واقعات میں سے ایک‘‘ کے طور  پر پیش کیا ہے۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن  ، ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا اور فارس  خبر ایجنسی سمیت ایرانی میڈیا نے مسجدِ کبیر آیا صوفیہ کی افتتاحی تقریب کے مناظر کے ساتھ اس سے متعلقہ خبر کو رائے عامہ تک پہنچایا۔

ایرانی میڈیا  نے واضح کیا ہے کہ  آیا صوفیہ کی میوزیم کی حیثیت کو امریکہ، فرانس، مصر اور یونان کے اعتراضات کے باوجود 86 برسوں کے بعد صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے ہٹاتے ہوئے اسے  دوبارہ سے مسجد کادرجہ دے دیا گیا ہے۔

خبروں میں  اطلاع دی گئی ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے آیا صوفیہ میں پہلی نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے ترکی کے چاروں گوشوں سے استنبول کا رخ کیا۔  اس موقع پر منعقدہ تقریب کی اندرون  و بیرون ِ ملک  کے میڈیا  نے  وسیع پیمانے کی کوریج دی۔

خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے  کہ صدرِ ترکی نے مسجد میں تقریب کا آغاز تلاوت ِ کلام ِ پاک سے کیا۔

 

 



متعللقہ خبریں