صدر عباس نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا

صدر محمود عباس نےفلسطینوں پر کیے جانے والے مظالم کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی اور کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی ڈھائے جانے والے مظالم میں شریک سمجھتے ہیں لہذا یہ معاہدے ختم کیے جا رہے ہیں

1420254
صدر عباس نے اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا

فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ طے شدہ تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ جن معاہدوں کو ختم کیا گیا ہے ان میں اوسلو معاہدہ بھی شامل ہے جس پر 1993 میں دستخط کیے گئے تھے۔
خبر کے مطابق، فلسطین کے صدر محمود عباس نے یہ اعلان رملہ میں بلائے گئے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا جس کا بنیادی مقصد مغربی کنارے کے بعض علاقوں کو اسرائیل میں ضم کیے جانے کے اعلان کردہ منصوبے پرغوروخوص کرنا تھا۔
 فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ اب اسرائیل کو ایک قابض طاقت کی حیثیت سے دنیا میں متعارف ہونا ہوگا اور بوجھ بھی اٹھانا پڑے گا۔
محمود عباس نے فلسطینوں پر کیے جانے والے مظالم کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی اور کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکہ کو بھی ڈھائے جانے والے مظالم میں شریک سمجھتے ہیں۔



متعللقہ خبریں