الحشد ملیشیا کو وزارت دی توحکومت 3 دن نہیں ٹکے گی : مقتدی الاصدر

عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ اگر عراق کےنومنتخب وزیراعظم محمد توفیق علاوی نےاپنی کابینہ میں الحشد ملیشیا سے منسلک کسی شخصیت کو وزارت دی تو ہم علاوی کی حکومت کو 3 دن میں‌گرا دیں گے

1356238
الحشد ملیشیا کو وزارت دی توحکومت 3 دن نہیں ٹکے گی : مقتدی الاصدر

عراق کے سرکردہ شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ اگر عراق کےنومنتخب وزیراعظم محمد توفیق علاوی نےاپنی کابینہ میں الحشد ملیشیا سے منسلک کسی شخصیت کو وزارت دی تو ہم علاوی کی حکومت کو 3 دن میں‌گرا دیں گے۔

یہ سمجھا جاتا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے بمشکل اتفاق رائے کے بعد وزیر اعظم نامزد ہونے والے علاوی، آئین کے تحت 2 مارچ کو اپنی کابینہ کی تشکیل پر پارلیمان میں رائے شماری کرائیں‌گے۔

 واضح رہے  کہ گزشتہ اکتوبر سے بغداد اور جنوبی عراق کے شہروں میں حکومت کے خلاف اٹھنے والی احتجاجی تحریک کے نتیجے میں وزیراعظم عادل المہدی کو گھر جانا پڑا تھا۔ احتجاج کرنے والے عوام نے ملک میں جاری بدعنوانی کی روک تھام اور بد عنوان  لوگوں کی حکومت ختم کرنے کامطالبہ کر رہے ہیں۔

مقتدیٰ الصدر کے  مشیر  سلامتی کاظم عیسوی نے گزشتہ  شام میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ اگر  مقتدی الصدر کی طرف سے نو منتخب وزیراعظم کو سختی کے ساتھ یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی حکومت میں کسی ایسے شخص کو شامل نہ کریں جس کا تعلق الحشد تنظیم کے ساتھ ہو۔

 اگر الحشد کو وزارت دی جاتی ہے تو عراق ایک بار پھر جہنم میں بدل دیا جائے گا اور علاوی کی حکومت تین دن میں ختم کردی جائے گی۔

انہوں نے زوردے کر کہا کہ مقتدیٰ الصدر کی جماعت حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔

 



متعللقہ خبریں