موجودہ حکومت مستعفی نہ ہوئی توملک ختم ہو جائے گا: مقتدی الصدر

عراق کی صدری تحریک کے سربراہ اور سرکردہ شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے عوامی احتجاج پر استعفیٰ نہ دیا تو یہ عراق کے اختتام کا نقطہ آغاز بن سکتا ہے

1314408
موجودہ حکومت مستعفی نہ ہوئی توملک ختم ہو جائے گا: مقتدی الصدر

عراق کی صدری تحریک کے سربراہ اور سرکردہ شیعہ لیڈر مقتدیٰ الصدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر حکومت نے عوامی احتجاج پر استعفیٰ نہ دیا تو یہ عراق کے اختتام کا نقطہ آغاز بن سکتا ہے۔

 انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ملکی مفاد  میں مستعفی ہوجائے کیونکہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے پاس اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔

گزشتہ  روز ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ اگر عادل عبد المہدی کی حکومت استعفیٰ نہیں دیتی ہے تویہ عراق کے خاتمے کا آغاز ہے۔

الصدر نے کہا کہ بد عنوان  حکومت اور پرتشدد مظاہرین کے درمیان جو جنگ چل رہی ہے وہ ملک کے لیے تباہ کن ہوسکتی ہے یہ ایک اندھی کشمکش ہے، حکومت کو اقتدار چھوڑ دینا چاہیے اور مظاہرین کو اخلاقیات کے دائرے  میں احتجاج  کرنا چاہیے۔

دریں اثنا٫ انہوں نے نجف میں ایرانی قونصل خانے پر حملے اور اسے نذر آتش کرنے کے واقعے میں اپنی جماعت کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کی۔



متعللقہ خبریں