اعتراف کرتا ہوں کہ خاشقجی قتل کی ذمے داری میری ہے:سعودی ولی عہد
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےقتل کیس سے متعلق کہا کہ خاشقجی کا قتل میری نگرانی میں ہوا جس کی تمام ذمے داری قبول کرتا ہوں
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کی ذمے داری قبول کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
محمد بن سلمان نے امریکی ٹی وی چینل PBS کے پروگرام" فرنٹ لائن" کے میزبان مارٹن اسمتھ کے ساتھ دسمبر 2018 کو ریاض میں برقی گاڑیوں کے ایک مقابلے میں خاشقجی قتل کیس کے بارے میں پورگرام کے ٹریلر میں اہم انکشاف کیے جو کہ یکم اکتوبر کو نشرہوگا۔
اس پروگرام کے ٹریلر میں شہزادہ سلمان نے قتل کیس سے متعلق کہا کہ خاشقجی کا قتل میری نگرانی میں ہوا جس کی تمام ذمے داری قبول کرتا ہوں۔
صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 2 کروڑ لوگ بستے ہیں جن میں سے 30 لاکھ سرکاری ملازم ہیں جو کہ مختلف وزارتوں کے ماتحت کام کر رہے ہیں۔
مارٹن اسمتھ نے مزید پوچھا کہ کیا ان سرکاری ملازمین نے آپ کا خصوصی طیارہ استعمال کیا تھا تو شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ وہ یہ کر سکتے ہیں کیونکہ ایسا اُن کے اختیار میں ہے ۔