آبنائے حرمز میں امریکی اتحاد میں اسرائیل کی شرکت انتہائی خطرناک ہے، ایران

امریکہ سلامتی کے قیام کا بہانہ بناتے ہوئے  دراصل مزید عدم استحکام اور عدم اعتماد پیدا کرنے کے درپے ہے

1250487
آبنائے حرمز میں امریکی اتحاد میں اسرائیل کی شرکت انتہائی خطرناک ہے، ایران

ایرانی وزیرِ دفاع امیر خاتمی  نے امریکہ کی جانب سے خلیج بصرہ میں تشکیل دینے  کی کوشش ہونے والے بین الاقوامی اتحاد  میں اسرائیل کی شراکت کو خطے کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکنے پر خبر دار کیا ہے۔

ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان کے مطابق خاتمی  نے کویتی، قطری اور عمانی ہم  منصبوں  سے ٹیلی کانفرس میں  کہا ہے کہ خلیج بصرہ اور گرد و نواح میں"سیرو سیاحت سیکورٹی  کے قیام کے لیے" امریکہ کی جانب سے  بین الاقوامی کولیشن  کی تشکیل علاقے میں عدم اعتماد کا ماحول پیدا کرے گی۔

خاتمی  کا کہنا ہے کہ امریکہ خطے میں عدم اعتماد کا ماحول پیدا کرنے کا منبع ہے اور یہ خطے میں سلامتی کے قیام کا بہانہ بناتے ہوئے  دراصل مزید عدم استحکام اور عدم اعتماد پیدا کرنے کے درپے ہے۔

امریکی اتحاد میں اسرائیل  کے بھی شامل ہونے کے دعووں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خاتمی نے بتایا کہ "اس قسم کی کوئی بھی کوشش اشتعال انگیزی کے مترادف ہے  جو کہ علاقے کی فضا میں کشیدگی پیدا  کرے گی۔"

یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے آبنائے حرمز  اور باب المندب میں 'سیرو سیاحت کو مزید تحفظ' فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی  اتحاد کے قیام کی کوشش میں برطانیہ کے علاوہ   کے یورپی ممالک نے  منفی میں جواب دیا تھا۔



متعللقہ خبریں