برطانوی تیل بردار جہاز پر ایرانی قبضہ، برطانیہ نے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

بتایا گیا ہے کہ تیل بردار جہاز" اسٹینا امپیرو "کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ہرمزغان بندرگاہ اور میری ٹائم آرگنائزیشن کی درخواست پر قبضے میں لیا گیا ہے

1239200
برطانوی تیل بردار جہاز پر ایرانی قبضہ، برطانیہ نے سنگین نتائج کی دھمکی دے دی

ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانوی تیل بردار جہاز کو مبینہ طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر قبضے میں لے لیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں  نے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تیل بردار جہاز" اسٹینا امپیرو "کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ہرمزغان بندرگاہ اور میری ٹائم آرگنائزیشن کی درخواست پر قبضے میں لیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ضروری قانونی کارروائی کے لیے برطانوی جہاز کو ایرانی ساحلی محافظوں کے حوالے  کیا جارہا ہے۔

برطانوی جہاز اسٹینا امپیرو کے مالک کا کہنا تھا کہ جہاز سعودی عرب کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن جہاز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور جہاز شمال سے ایران کی جانب گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاز میں عملے کے 23 افراد سوار ہیں جس کو ‘آبنائے ہرمز میں نامعلوم طیاروں اور ایک ہیلی کاپٹر نے گھیرے میں لیا۔

خیال رہے کہ برطانوی جہاز کو منجمد کرنے کے حوالے سے رپورٹس ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایران کے تعلقات برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک سے کشیدہ ہیں

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق ان  خبروں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

 وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے ایران کی جانب سے برطانیہ کا تیل بردار بحری جہاز قبضے میں لینے کے اقدام کے بعد تہران کو اس کے سنگین نتائج پر خبردار کیا ہے۔

 ان کا کہنا ہے کہ تیل بردار جہاز کو قبضے میں لینا معمولی بات نہیں اور  ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں