آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو ہم نے نہیں روکا:ایران کی تردید

پاسداران انقلاب ایران کے مطابق ،آبنائےہرمزمیں محو سفر "برٹش ہیریٹیج" نامی ایک برطانوی آئل ٹینکر  کو روکنے کی کوشش نہیں کی  گئی حتی 24 گھنٹوں کے دوران ہماری بحریہ کا آمنا سامنا کسی غیر ملکی  بحری جہاز سے نہیں ہوا

1233839
آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو ہم نے نہیں روکا:ایران کی تردید

 ایران نے  آبنائے  ہر مز میں برطانیہ کے ایک آئل ٹینکر کو روکنے      پر مبنی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

 پاسداران انقلاب ایران    کے مطابق ،آبنائے  ہرمز میں  محو سفر "برٹش ہیریٹیج" نامی ایک برطانوی آئل ٹینکر  کو    روکنے   کی  کوشش نہیں کی  گئی حتی 24 گھنٹوں کے دوران    ہماری بحریہ کا آمنا سامنا کسی غیر ملکی  بحری جہاز سے نہیں ہوا ۔

 یاد رہے کہ  برطانوی محکمہ دفاع کے  کہا تھا کہ  آبنائے ہرمز میں   اس کے ایک  جنگی بحری جہاز HMS MONTROSE"        کی نگرانی میں  محو سفر برٹش ہیریٹج نامی  آئل ٹینکر کو  3 ایرانی کشتیوں نے روکنے کی کوشش کی تھی  جس پر  ہمارےجنگی  بحری جہاز  کو مداخلت کرنا پڑی تھی ۔

 گزشتہ ہفتے ایک برطانوی  جنگی بحری جہاز نے  جبل طارق  کے قریب  ایک ایرانی آئل ٹینکر  grace -1کو  اپنے قبضے میں لے لیا تھا  جو کہ شام  کےلیے تیل لے جا رہا تھا ۔

 اس واقعے  پر  ایران نے برطانیہ کے سخت کاروائی کی دھمکی دی تھی ۔

 جبل طارق کی عدالت نے  اس ایرانی ٹینکر کو    یورپی یونین کی طرف سے شام  پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں  14 روز کےلیے قبضےمیں رکھنے  کا حکم دیا  ہے  ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں