فلسطینی مزاحمتی گروہوں کا اسرائیل کو سخت انتباہ

اسرائیل نے عوام کے خلاف  اپنے مظالم کے ساتھ سرخ  پٹی کو پار کر لیا ہے

1112419
فلسطینی مزاحمتی گروہوں  کا اسرائیل کو سخت انتباہ

 

فلسطینی مسلح گروہوں نے اسرائیل کو غزہ کی سرحدوں پر"عظیم واپسی مارچ" کے حوالےسے  نکالے گئے جلوسوں کے  دوران سر زد کردہ جرائم  کو جاری نہ رکھنے کے حوالے سے متنبہ کیا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد  کی طرح کے گروہوں کی مسلح شاخوں  کے شامل ہونے والے ایوان برائے  فلسطینی مزاحمتی گروہ مشترکہ آپریشن  کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ "آئندہ جمعہ کے روز عظیم واپسی مارچ   کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس  کے  دوران سیونسٹ دشمن کا امتحان ، دشمن کے مؤقف اور نیت کے معاملے میں ایک فیصلہ کن دن ثابت ہو گا۔ "

اعلان میں کہا گیا ہے کہ اس کے خلاف ہمارے رد عمل کی تیاریاں مکمل ہیں جو کہ کافی بھاری ثابت ہو ں گی۔ اس کی شکل ماہیت اور وقت کا تعین دشمن کا مؤقف  کرے گا۔  اسرائیل نے عوام کے خلاف  اپنے مظالم کے ساتھ سرخ  پٹی کو پار کر لیا ہے،  اب ہماری مزاحمت دشمن کی ان  کارستانیوں کے سامنے تحمل کا مظاہرہ نہیں کرے گی  اور نہ ہی ہاتھ پاؤں باندھے بیٹھے  رہے گی۔

واضح رہے کہ فلسطینی عوام رواں سال کے تیس مارچ  کے روز سے ابتک زیر محاصرہ غزہ کی پٹی  پر اسرائیل سے ملحقہ سرحدوں پرپُر امن  احتجاجی مظاہرے کرتے رہتے ہیں۔

جس کے خلاف اسرائیل سخت گیر مداخلت کرتا رہتا ہے ، ان واقعات میں  سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں