شمالی موصل خطرے میں ہے : مقتدہ الصدر

عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر کا کہنا ہے کہ شمالی شہر موصل کو خطرات کا سامنا ہے

1092057
شمالی موصل خطرے میں ہے : مقتدہ الصدر

عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر کا کہنا ہے کہ شمالی شہر موصل کو خطرات کا سامنا ہے۔

گزشتہ  روز اپنی ٹوئیٹ میں الصدر نے لکھا کہ موصل خطرے میں ہے۔

 دہشت گرد گروپ سرگرم ہیں اور بدعنوانوں کے ہاتھ کھوکھلے ہو رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران موصل شہر میں دو کار بم دھماکے ہوئے جن میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

نینوی صوبے میں آپریشنز کمانڈر بریگیڈیئر جنرل نجم الجبوری یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ صوبے کی سکیورٹی کی باگ ڈور کسی بھی فریق کو دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ تمام  حفاظتی  افسران پر لازم ہے کہ وہ اپنے فوجیوں کا  حوصلہ  بلند کریں اور شہریوں کو خوف زدہ نہ کریں۔

واضح رہے کہ عراقی حکومت نے دسمبر 2017 میں موصل کو داعش تنظیم سے آزاد کرا لینے اور  آپریشنز کے اختتام پذیر ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم، حکومت ابھی تک آزاد کرائے جانے والے شہروں کی تعمیر نو اور وہاں شہریوں کی واپسی کے معاملات پر کوئی فیصلہ کن موقف اختیار نہیں کر سکی۔

 



متعللقہ خبریں