7 ارب دینار بارش میں نہیں بہے بلکہ جیبوں میں گئے:مقتدی الصدر کا الزام

عراق کے  سرکردہ مذہبی سیاسی رہنما اور الصدرگروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے 7ارب دینار بارش میں بہہ جانے کے نتیجے ضائع ہونے پراس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے

1089290
7 ارب دینار بارش میں نہیں بہے بلکہ جیبوں میں گئے:مقتدی الصدر کا الزام

عراق کے  سرکردہ مذہبی سیاسی رہنما اور الصدرگروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے 7ارب دینار بارش میں بہہ جانے کے نتیجے ضائع ہونے پراس کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، ایک بیان میں مقتدیٰ الصدر نے کہا کہ یہ بات ناقابل یقین ہے کہ بارش کاپانی کسی بنک کے اندر محفوظ اربوں دینار تباہ کردے۔

 اُن کا کہنا تھا کہ 7 ارب دینار بارش کے پانی میں تلف نہیں بلکہ بدعنوانی  کی نذر ہوئے ہیں۔

 میں عدالت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے ذمہ داروں کا محاسبہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں عراق کے مرکزی بنک کے گورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ حالیہ بارشوں کے دوران پانی ایک بنک میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 7 ارب دینار تلف ہوگئے تھے۔

 امریکی کرنسی میں‌ یہ رقم 50 لاکھ ڈالرکے برابرہے



متعللقہ خبریں