غزہ دورِ حاضر کا کربلا

غزہ میں ہر 10 کنبوں میں سے ایک پینے کے قابل بھروسہ صاف پانی تک رسائی حاصل کر پا رہا ہے

1061286
غزہ دورِ حاضر کا کربلا

غزہ میں ہر 10 کنبوں میں سے ایک پینے کے قابل بھروسہ صاف پانی تک رسائی حاصل کر پا رہا ہے۔

فلسطین کے محکمہ شماریات کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں مقیم کنبوں کا صرف 11 فیصد پینے کے صاف پانی حاصل کر پا رہا ہے اور یہ شرح ہر 10 کنبوں میں سے ایک کنبے کے متوازی ہے۔

سمندری پانی، زیر زمین پانی  اور سیویج  کے ایک دوسرے سے ملنے کی وجہ سے اسرائیل کے زیر محاصرہ  علاقے غزہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی  کا مسئلہ درپیش ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے اردن کے مغربی کنارے میں مقیم کنبوں کا 95 فیصد پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل کر پا رہا ہے۔

فلسطین بھر میں  کنبوں  کا 62 فیصد ایسی جگہوں پر قیام پذیر ہے کہ جہاں انہیں پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل ہو رہی ہے ۔ پینے کے پانی تک رسائی حاصل کرنے والوں کی شرح شہروں میں 58 فیصد، دیہی علاقوں میں 94 فیصد اور کیمپوں میں 44 فیصد ہے۔

تاہم اقوام متحدہ  کی تجارتی وترقیاتی کانفرنس UNCTAD کی طرف سے گذشتہ سال شائع کردہ رپورٹ کے مطابق پانی، بجلی  اور دیگر بحرانوں کی وجہ سے غزہ سال 2020 میں انسانی زندگی کے لئے موزوں جگہ نہیں رہے گا۔



متعللقہ خبریں