نامزد امیدوار پر اگراتفاق نہ ہوا تومخالفین میں چلا جاوں گا: مقتدی الصدر کی دھمکی

عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے دھمکی دی ہے کہ وزارت عظمی کے لیے نامزد امیدوار پر عدم مفاہمت کی صورت میں وہ  حزب اختلاف میں چلے جائیں گے

1049286
نامزد امیدوار پر اگراتفاق نہ ہوا تومخالفین میں چلا جاوں گا: مقتدی الصدر کی دھمکی

عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے دھمکی دی ہے کہ وزارت عظمی کے لیے نامزد امیدوار پر عدم مفاہمت کی صورت میں وہ  حزب اختلاف میں چلے جائیں گے۔

گزشتہ  روز اپنی ایک ٹوئیٹ میں مقتدی الصدر کا کہنا تھا کہ ہم نے عراق کی  اعلی  شخصیات کے ساتھ حکومتی سربراہ کے لیے کئی ٹیکنوکریٹ شخصیات کے ناموں پر اتفاق کا اظہار کیا  مگر  یہ ضروری ہے کہ نامزد امیدوار کی جانب سے اپنے وزراء کا انتخاب بھی جماعتی، فرقہ وارانہ اور نسلی تقسیم سے دُور رہ کر کیا جائے۔

الصدر کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتخاب  خصوصیت، تجربے اور شفافیت کے مطابق درست اور قابل قبول ہونا چاہیے۔

الصدر کے مطابق، بعض سیاست دانوں نے خود مختار امیدوار کے خیال کو مسترد کر دیا بلکہ ٹیکنوکریٹ کی تجویز کو بھی مسترد کر دیا تا کہ عراق میں بدعنوان عناصر نئے  بھیس  میں ایک بار پھر لوٹ آئیں۔

 الصدر نے دھمکی دی کہ اگر ان لوگوں نے یہ روش جاری رکھی تو میں حزب اختلاف  کا روپ دھارلوں گا۔

 یاد رہے کہ مقتدی الصدر نے گزشتہ  بدھ کے روز نجف میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے زیر انتظام سیاسی اتحاد "الفتح" کے سربراہ ہادی العامری سے ملاقات کی۔

 اس دوران پارلیمانی تشکیل اور نئی حکومت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت زیر بحث آئی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں