سعودی عرب پر میزائل داغنے کی ایک اور ناکام کوشش

حوثی عسکریت پسندوں کی طرف سے پھینکے گئے میزائل کو سعودی فضائیہ نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی  ہوا میں تباہ کر دیا

1007696
سعودی عرب پر میزائل داغنے کی ایک اور ناکام کوشش

یمن سے سعودی عرب کے جازان شہر پر داغے گئے بالسٹک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔

سعودی  سرکاری ٹیلی ویژن العربیہ  کی خبر کے مطابق یمن   کے حوثی عسکریت پسندوں کی طرف سے پھینکے گئے میزائل کو سعودی فضائیہ نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی  ہوا میں تباہ کر دیا۔

دوسری جانب حوثیوں کے ایک ٹی وی چینل الا مصیرہ میں نشر ہونے والی  ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ  تنظیم نے سعودی قیادت کی  اتحادی قوتوں اور حکومتِ یمن کے بعض اہداف پر  بالسٹک میزائل داغے ہیں۔

خیال رہے کہ 26 مارچ 2015 سے یمن   کے حوثی عسکریت پسند سعودی عرب کے مختلف علاقوں پر حملوں کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

 


 



متعللقہ خبریں