یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح  کو قتل کر دیا گیا

صالح کی زیر قیادت پارٹی  جنرل پیپلز کانگریس پارٹی  کی طرف سے صالح کی موت کی تصدیق کر دی گئی

861116
یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح  کو قتل کر دیا گیا

یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح  کو قتل کر دیا گیا۔

صالح کی زیر قیادت پارٹی  جنرل پیپلز کانگریس پارٹی  کی طرف سے صالح کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

دعوے  کے مطابق  انتظامیہ پر قابض حوثیوں نے معزول صدر علی عبداللہ صالح کے گھر کو اڑا دیا لیکن ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق صالح کو معارب  فرار ہونے کے دوران حوثیوں کی طرف سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 صالح سعودی عرب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ" میں ایک نیا صفحہ کھولنے کے لئے تیار ہوں"۔

دارالحکومت صنعاء میں حوثیوں اور صالح فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں میں تیزی لانے کے لئے فوج کو ہنگامی آپریشن کا حکم دیا گیا ہے۔

صدر عبدالربو منصور ہادی نے فوج کو ہنگامی طور پر ڈارالحکومت صنعاء  میں آپریشن  کا حکم دیا ہے۔

ہادی نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ صالح سے منسلک فورسز کے ساتھ مل کر کثیر تعداد میں فرنٹ کھولیں اور مختلف سمتوں سے صنعاء میں داخل ہوں۔

اس دوران دارالحکومت صنعاء میں ایران کے سفارت خانے کو مارٹر گولوں کے ساتھ ہدف بنایا گیا۔

فوجی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح  کے حامیوں اور حوثیوں کے درمیان  صنعاء میں جاری جھڑپوں کے دوران ایران کے سفارت خانے کو مارٹر گالوں سے نشانہ بنایا  گیا ہے۔

اس بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں کہ سفارت خانے کو کہاں سے نشانہ بنایا گیا ہے  تما سفارت خانے کی عمارت سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔

ایمن میں اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے  نائب کوآرڈینیٹر جیمی میک گولڈ رِک نے دارالحکومت صنعاء میں منتخب حکومت مخالفین  کے درمیان  جاری جھڑپوں  کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں