یونیسکو انتظامی کمیٹی نے اسرائیل کو قابض قوت قرار دے دیا

پیرس میں  منعقدہ یونیسکو انتظامی کمیٹی نے اسرائیل کو قابض قوت قرار دیا ہے ۔

724712
یونیسکو انتظامی کمیٹی نے اسرائیل کو قابض قوت قرار دے دیا

 

   اقوام متحدہ کے سائینسی،تعلیمی اور ثقافتی ادارے یونیسکو نے ایک اہم فیصلے پر دستخط کیے ہیں  ۔

پیرس میں  منعقدہ یونیسکو انتظامی کمیٹی نے اسرائیل کو قابض قوت قرار دیا ہے ۔ یونیسکو نے  سوڈان ،قطر ،عمان، مراکش، لبنان اور الجزائر کی طرف سے  تیار "مقبوضہ فلسطین" مسودہ قرار داد کو قبول کر لیا ہے ۔ قرار داد میں یہ بتایا گیا ہے کہ القدس مسلمانوں ،یہودیوں اور عیسائیوں کا مقدس مقام ہے ۔ قرارداد میں قابض ملک اسرائیل کی طرف سے القدس کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی آئینی اور انتظامی کوششوں کو غیر معتبر قرارا دینے ، انھیں منسوخ کروانے  اورالقدس میں  جاری غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کروانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان سرگرمیوں میں سرنگوں  کی تعمیر، غیر قانونی تلاشیاں اور  آبادیوں کی تعمیر شامل ہیں ۔ 

برازیل ،چین ،روس اور سویڈن سمیت 22 ممالک نے اس قرار داد کو منظور کیا ہے جبکہ امریکہ، جرمنی ،برطانیہ، اٹلی اور ہالینڈ سمیت 10 ممالک نے اس کی مخالفت کی ہے ۔

حماس نے یونیسکو کے اس فیصلے کاخیر مقدم کیا ہے ۔ حماس کے ترجمان عبدالطیف ال کانو نے عرب ممالک،عالم اسلام اور عالمی برادری سے  اس فیصلے کو قبول کرنے  اور مسجد الاقصیٰ کو یہودیوں کی ملکیت بنانے کے لیے جاری ہر قسم کی کھدائیوں اور کوششوں کو رکوانے  کی اپیل کی ۔

 دریں اثناء اسرائیل کے وزیر اعظم بنیا مین نیتان یاہو نے اس فیصلے کو  فضول اور بے معنی قرار دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں