لبنان کی آزادی کے خلاف اسرائیل کی تمام کاروائیوں کا ضروری جواب دیا جائے گا۔ میشل عون

لبنان اسرائیل کے اقوام متحدہ کے لئے دئیے گئے پیغام کو لبنان کے تحفظ و استحکام  کے خلاف ایک کھلی دھمکی خیال کرتا ہے۔ میشل عون

675519
لبنان کی آزادی کے خلاف اسرائیل کی تمام کاروائیوں کا ضروری جواب دیا جائے گا۔ میشل عون

لبنان کے صدر میشل عون  نے کہا ہے کہ لبنان کی آزادی کے خلاف اسرائیل کی تمام کاروائیوں کا ضروری جواب دیا جائے گا۔

اسرائیل کے اقوام متحدہ کے نمائندے ڈینی ڈانون  نے منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں  خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "حزب اللہ کے  لبنان میں  زیر زمین میزائلوں کی تعداد یورپ اور نیٹو کے زمین کے اوپر میزائلوں کی تعداد سے زیادہ ہے"۔

لبنان کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ جوابی  بیان  کے مطابق لبنان کے صدر میشل عون نے کہا ہے کہ ڈانون کا بیان لبنان کو ہدف بنانے کی دھمکی کی شکل میں ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کو اسرائیل کی لبنان پر حملے کی نیت  کے خلاف چوکنا ہونے کی بھی اپیل کی۔

اپنے بیان میں عون نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور جنوبی لبنان  میں فرائض ادا کرنے والی اقوام متحدہ لبنان بین ا لاقوامی امن فورسز  سے منسلک لبنان اسرائیل کے اقوام متحدہ کے لئے دئیے گئے پیغام کو لبنان کے تحفظ و استحکام  کے خلاف ایک کھلی دھمکی خیال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کی آزادی کو ہدف بنانے والی یا پھر لبنانی عوام کو خطرے میں ڈالنے والی تمام اسرائیلی کاروائیوں کا ضروری جواب دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں