ترک کلب فنیر باہچے نے یو ای ایف اے یورپین لیگ کے لیے کوالیفائی کر لیا
فنیر باہچے نے پلے آف راؤنڈ کے دوبارہ میچ میں آسٹریا وین کو ہوم گراونڈ میں 4-1 سے شکست دیتے ہوئے گروپ میچوں میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا
1872742
یورپ میں ترکی کی نمائندہ ٹیموں میں سے ایک فنیر باہچے نے UEFA یوروپا لیگ کوالیفائرز کے پلے آف راؤنڈ کے دوبارہ میچ میں آسٹریا وین کو ہوم گراونڈ میں 4-1 سے شکست دیتے ہوئے گروپ میچوں میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
ایلکر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسماعیل یوکسیک نے 12ویں منٹ میں، عرفان قہوہ جی نے 44ویں اور 70ویں منٹ میں اور میرٹ ہاکان یانداس نے 79ویں منٹ میں گول اسکور کیے۔
مارٹنز نے آسٹریا وین کا واحد گول اسکور کیا۔
فنیر باہچے کے حریفوں کا تعین آج کی قرعہ اندازی میں کیا جائے گا۔
متعللقہ خبریں
ٹرکش زراعت فت بال کپ بیکشتاش کے نام
بیشکتاش کلب نے 62 ویں زراعت ٹرکش کپ کے فائنل میں ترابزون سپور کو 3-2 سے شکست دے کر کپ اپنے نام کیا