ترک وہیل چیئر باسکٹ بال ٹیم چمپیئن

دارالحکومت سرائیوو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں قومی ٹیم کا مقابلہ لٹویا سے ہوا

1846794
ترک وہیل چیئر باسکٹ بال ٹیم چمپیئن

وہیل چیئر باسکٹ بال ترک قومی ٹیم  نے بوسنیا ہرزیگوینا میں منعقدہ یورپی بی لیگ چیمپئن شپ کے فائنل میں لٹویا کو 84-34 سے شکست دے کر چیمپئن   بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

دارالحکومت سرائیوو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں قومی ٹیم کا مقابلہ لٹویا سے ہوا۔

میچ میں اعلیٰ کھیل کا مظاہرہ کرنے والی قومی ٹیم یہ میچ  اپنے نام  کرتے ہوئے  چیمپئن  بن گئی ۔

قومی ٹیم میں Mücahit Günaydın 18 پوائنٹس، احمد Efetürk 12 پوائنٹس اور Ferit Gümüş 10 پوائنٹس کے ساتھ نمایاں رہے۔

چاند ستارے والی ٹیم نے  فائنل میں پہنچ کر یورپین اے لیگ میں  کھیلنے  کا حق حاصل کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں