افغانستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان میں اضافہ

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان جانان صائق نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 اور زخمیوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے

2129620
افغانستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان میں اضافہ

افغانستان کے بڑے حصے کو متاثر کرنے والے شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 اور زخمیوں کی تعداد 56 ہو گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان جانان صائق نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 اور زخمیوں کی تعداد 56 ہو گئی ہے۔

صائق نے بتایا کہ 2500 سے زائد مکانات مکمل طور پر   یا جزوی طور پر تباہ ہو گئے ہیں، 2000 سے زائد جانور  تلف   ہو گئے اور  وسیع پیمانے پر  زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مزید چار دن بارش کا امکان ہے۔

افغانستان میں سردیوں کے مہینوں  میں پڑنے  والی برف کے درجہ حرارت میں اضافے سے   پگھلنے، شدید بارشوں اور ناکافی انفراسٹرکچر کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں