چین نے آسٹریلیوی مصّنف کو سزائے موت سُنا دی

عدالت کا فیصلہ افسوسناک اور دہشت انگیز ہے۔ آسٹریلیا حکومت اس فیصلے کا سخت جواب دے گی: وزیر خارجہ پینی وونگ

2097730
چین نے آسٹریلیوی مصّنف کو سزائے موت سُنا دی

چین میں آسٹریلوی مصّنف 'یانگ ہینگ ین' کو جاسوسی کے جُرم میں سزائے موت سُنا دی گئی ہے۔

مصّنف یانگ کو  2019 میں چین میں جاسوس کے الزام میں گرفتار کیا گیاتھا۔ مقدمے کا فیصلہ ہونے کے بعد آسٹریلیا  حکومت نے چینی الاصل آسٹریلیوی شہری کی رہائی کے لئے درخواست پیش کی لیکن عدالت نے یانگ کو سزائے موت سُنا دی ہے۔

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ 'پینی وونگ' نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں عدالت کے فیصلے کو افسوسناک اور دہشت انگیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت اس فیصلے کا سخت جواب دے گی۔ آسٹریلیا کے عوام دوبارہ سے یانگ کے کنبے سے ملنے کے خواہش مند ہیں"۔

واضح رہے کہ یانگ کی سزائے موت، عمر قید میں، تبدیل ہونے  کا احتمال بھی موجود ہے۔



متعللقہ خبریں