جنوبی کوریا: کِم جونگ اُن کی دھمکی ان کی اپنی انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گی

کوریا جزیرہ نما میں تناو میں اضافے کے لئے جو بھی کیا گیا وہ جلد یا بدیر خود شمالی کوریا انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گا: جنوبی کوریا وزارت خارجہ

2087144
جنوبی کوریا: کِم جونگ اُن کی دھمکی ان کی اپنی انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گی

جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی دھمکی ان کی اپنی انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گی۔

جنوبی کوریا وزارت خارجہ نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "ہماری حکومت، شمالی کوریا کی ہر اشتعالی کاروائی کا سخت جواب دے گی۔ کوریا جزیرہ نما میں تناو میں اضافے کے لئے جو بھی کیا گیا وہ جلد یا بدیر خود شمالی کوریا انتظامیہ کو نقصان پہنچائے گا"۔

وزارت خارجہ سے ایک شخصیت نے کہا ہے کہ کِم جونگ اُن کی جنوبی کوریا کو ختم کرنے کی دھمکی ہمارے نزدیک محض لفظوں کا کھیل ہے۔

واضح رہے کہ کِم نے  بعض فیکٹریوں کے دورے کے دوران جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "اگر جنوب نے شمال کے خلاف اسلحے کی طاقت استعمال کرنے یا پھر شمال کی سلامتی و خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اگر ایسا کوئی موقع پیدا ہوا تو ہم اپنے پاس موجود تمام سازوسامان کو استعمال کریں گے اور جنوب کو ختم کرنے میں ہرگز تردّد  نہیں کریں گے"۔



متعللقہ خبریں