شمالی کوریا: جنوبی کوریا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے

جنوبی کوریا کو ہمارا سب سے بڑا دشمن اعلان کرنے کا وقت آگیا ہے: کِم جونگ اُن

2086635
شمالی کوریا: جنوبی کوریا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے

شمالی کوریا کے لیڈر' کِم جونگ اُن' نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کو ہمارا سب سے بڑا دشمن اعلان کرنے کا وقت آگیا ہے۔

کوریا کی مرکزی خبر ایجنسی KCNA کے مطابق کِم جونگ اُن نے مذکورہ بیان ایمونیشن فیکٹریوں کے دورے کے دوران جاری کیا ہے۔

جونگ نے کہا ہے کہ سیول انتظامیہ، جھڑپوں اور اسلحہ جمع کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان خراب ہوتے باہمی تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس سے صرفِ نظر ممکن نہیں ہے۔

کِم نے کہا ہے کہ ہم کوریا جزیرہ نما میں یک طرفہ شکل میں کسی بڑے واقعے کا سبب نہیں بنیں گے لیکن جنوبی کوریا کا جنگ سے بچنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں