بنگلہ دیش: مہاجر کیمپ میں آگ لگ گئی، 7 ہزار روہینگیا مسلمان بے گھر

کاکس بازار کے مہاجر کیمپ میں کل رات کے وقت آگ لگ گئی۔ آگ نہایت تیزی سے پھیلی اور مختصر وقت میں 800 گھروں کو خاک میں بدل ڈالا

2085430
بنگلہ دیش: مہاجر کیمپ میں آگ لگ گئی، 7 ہزار روہینگیا مسلمان بے گھر

بنگلہ دیش کے شہر 'کاکس بازار' کے مہاجر کیمپ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 7 ہزار روہینگیا مسلمان بے گھر ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق کاکس بازار کے 5 نمبر مہاجر کیمپ میں کل رات کے وقت آگ لگ گئی۔ آگ نہایت تیزی سے پھیلی اور  مختصر وقت میں 800 گھروں کو خاک میں بدل ڈالا  ۔

فائر بریگیڈ ٹیموں کی 3 گھنٹوں کی محنت سے آگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔

آگ کی وجہ سے 7 ہزار روہینگیا مہاجرین بے گھر ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ مہاجرین  ہائی کمیشن دفتر UNCHRکے جاری کردہ بیان کے مطابق آگ کی وجہ سے مساجد اور صحت کے مراکز سمیت تقریباً 120 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال  معلوم  نہیں ہے اور حکومت کی طرف سے واقعے کی تحقیق کی یقین دہانی کروائی گئی ہے"۔

واضح رہے کہ کاکس بازار، 2017 میں فوجی آپریشنوں کی وجہ سے میانمار سے فرار ہونے والے، ایک ملین سے زائد روہینگیا مسلمانوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

علاقے میں مارچ 2021 کی آگ میں 15 افراد ہلاک ہو گئےا ور 10 ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے تھے۔

گذشتہ سال لگنے والی آگ میں تقریباً 2 ہزار 800 مکانات جل کر راکھ ہو گئے اور 12 ہزار انسان بے گھر ہو گئے تھے۔

تحقیقات سے ثابت ہوا تھا کہ آگ لگنے کے مذکورہ  واقعات "طے شدہ سبوتاژ" کاروائی تھے۔



متعللقہ خبریں