ہندوستان نے بحیرہ عرب میں جنگی بحری جہاز اور گشتی طیارے متعین کر دیے

مسلح افراد نے لائبیریا کے پرچم بردار جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی

2084872
ہندوستان نے بحیرہ عرب میں جنگی بحری جہاز اور گشتی طیارے متعین کر دیے

ہندوستان نے لائبیریا کے پرچم بردار کارگو جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کے بعد بحیرہ عرب میں بحری جہاز اور گشتی طیارے تعینات کر دیئے۔

ہندوستانی بحریہ کی طرف سے دیئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں لائبیریا کے پرچم بردار جہاز نے یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز پورٹل کو مطلع کیا کہ 5 یا 6 مسلح افراد نے جہاز پر  چڑھ آئے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جہاز کو دوسرے علاقے کی طرف بھیج دیا   گیا ہے اور بھارت نے اس علاقے میں ایک بحری جہاز اور ایک گشتی طیارہ تعینات کیا  ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ زیربحث گشتی طیارے نے صبح بحری جہاز کے عملے سے رابطہ کیا اور اسے خبر ملی کہ جہاز پر موجود افراد محفوظ ہیں، اور گشتی طیارہ اور بھارتی بحریہ کا جہاز دونوں  کارگو  جہاز  کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

ابھی تک کسی نے اغوا کی کوشش کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں