جنوبی کوریا: حزب اختلاف پارٹی کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ

جنوبی کوریا کی مرکزی حزبِ اختلاف پارٹی کے لیڈر لی جائے۔منگ  پر چاقو سے حملہ، حملہ آور گرفتار کر لیا گیا

2082893
جنوبی کوریا: حزب اختلاف پارٹی کے لیڈر پر قاتلانہ حملہ

جنوبی کوریا کی مرکزی حزبِ اختلاف پارٹی کے لیڈر لی جائے۔منگ  پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق واقعہ صبح کے وقت اور لی کے، بوسان کے جزیرے گادیوک میں، ایک تعمیراتی علاقے کے دورے کے دوران پیش آیا۔

خبر کے مطابق لی، اخباری نمائندوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے کہ حملہ آور آٹو گراف لینے کے بہانے سے ان کے قریب آیا اور ہاتھ میں پکڑے تیز دھار ہتھیار سے ان کو گردن سے زخمی کر دیا ہے۔

حملہ آور کو جائے وقوعہ پر ہی گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اس کی شناخت سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

جنوبی کوریا صدارتی دفتر کے ترجمان کم سو۔کنگ کے مطابق صدر یون سک ییول نے واقعے کے بعد 'لی ' کی فوری طور پر ہسپتال منتقلی اور  حملے کی تحقیقات کے احکام جاری کئے ہیں۔



متعللقہ خبریں