تائیوان: چین کے بالون نے جزیرے کی فضائی حدود میں پرواز کی ہے

بالون کل رات کے وقت جزیرے کے انتہائی شمالی شہر کیلنگ سے 97 بحری میل کی مسافت اور 20 ہزار فٹ بلندی پر دیکھا گیا ہے: تائیوان وزارت دفاع

2080144
تائیوان: چین کے بالون نے جزیرے کی فضائی حدود میں پرواز کی ہے

تائیوان نے جزیرے کے اطراف میں چین کے بلند ارتفاع والے بالون کی نشاندہی کی ہے۔

تائیوان وزارت دفاع نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بالون کل رات کے وقت جزیرے کے انتہائی شمالی شہر کیلنگ سے 97 بحری میل کی مسافت اور 20 ہزار فٹ بلندی پر دیکھا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بالون، آبنائے تائیوان میں فریقین کی طے کردہ فضائی و بحری حدود یعنی 'وسطی لائن" کو عبور کر کے مشرق کی طرف جا کر نگاہوں سے اوجھل ہو گیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ جزیرہ تائیوان کے اطراف میں کل شام سے آج صبح تک بالوں کے علاوہ چین کے 22 فوجی طیاروں اور 7 جنگی بحری جہازوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ 22 طیاروں میں سے 11 نے وسطی لائن کو عبور کیا اور تائیوان  کے اعلان کردہ "فضائی دفاعی زون" میں پرواز کی ہے۔

واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا اور کہتا ہے کہ جزیرے کی مرکزی چین کے ساتھ دوبارہ وابستگی کے لئے ضرورت پڑی تو طاقت کا استعمال بھی کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں