چین نے بحیرہ اصفر میں مشقیں شروع کر دیں

چین نے کوریا جزیرہ نما کے مغرب میں بحیرہ اصفر میں بحری مشقیں شروع کر دی ہیں: چین وزارت دفاع

2078906
چین نے بحیرہ اصفر میں مشقیں شروع کر دیں

چین نے کوریا جزیرہ نما کے مغرب میں بحیرہ اصفر میں بحری مشقیں شروع کر دی ہیں۔

چین وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق چین پیپلز لبریشن شمالی فرنٹ کے کمانڈ آفس سے منسلک بحری بیڑے نے بحیرہ اصفر میں "بلا تعطل بحری تربیت" نامی مشقیں شروع کر دی ہیں۔

مشقیں چند روز تک جاری رہیں گی۔ مشقوں میں میزائل اور بحری جہازوں سے فائرنگ، فضاء سے بحری دفاع، جاسوسی و جوابی جاسوسی کی تربیت اور بحری جہازوں کے درمیان باہمی تعاون کی صلاحیت میں فروغ کی تربیت دی جائے گی۔

مشقوں کا، 14 دسمبر کو، بحیرہ جاپان  میں چینی اور روسی طیاروں کی پیٹرولنگ کے بعد شروع ہونا توجہ کا مرکز بنا ہے۔

اسی روز جنوبی کوریا نے 2 چینی اور 4 روسی طیاروں کے کوریا کے فضائی دفاعی فیلڈ KADIZمیں داخل  ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جاپان نے بھی بحیرہ جاپان پر 2 چینی اور 2 روسی طیاروں کی پرواز کا اعلان کیا تھا۔

تاہم مذکورہ دونوں ممالک نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ یہ پروازیں تدبیری اور وارننگ مقاصد کے تحت کی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں