شمالی کوریا نے امریکی اپیل مسترد کر دی، ہم مزید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجیں گے: کِم

ایک آزاد ملک کی خودمختاری ہرگز مذاکراتی موضوع نہیں بن سکتی، شمالی کوریا اپنے ملکی حقِ خود مختاری کو باوقار شکل میں استعمال کرتا رہے گا: کِم یو۔جونگ

2070842
شمالی کوریا نے امریکی اپیل مسترد کر دی، ہم مزید سیٹلائٹ خلاء میں بھیجیں گے: کِم

شمالی کوریا نے امریکہ کی  مذاکرات اور ڈپلومیسی  کی اپیل مسترد کر دی اور مزید جاسوس سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔

شمالی کوریا کی خبر رساں ایجنسی 'کے سی این اے' کے مطابق شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن کی بہن کِم یو۔جونگ نے اقوام متحدہ کے لئے امریکہ کی مستقل نمائندہ لِنڈا تھامس۔گرین فیلڈ  کی طرف سے شمالی کوریا کے جاسوس سیٹلائٹ کی مذّمت  اور ڈائیلاگ کی اپیل کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کِم یو۔جونگ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" ہم، امریکہ کی طرف سے مذاکرات کی اپیل  مسترد کرتے ہیں اور ہم مزید جاسوس سیٹلائٹ خلاء میں بھیجیں گے"۔

جونگ نے کہا ہے کہ "ایک آزاد ملک کی خودمختاری ہرگز مذاکراتی موضوع نہیں بن سکتی لہٰذا شمالی کوریا اس موضوع پر امریکہ کے ساتھ بالمشافہ مذاکرت نہیں کرے گا۔ شمالی کوریا اپنے خودمختاری حقوق میں توسیع کے لئے کوششیں جاری رکھے گا اور اقوام متحدہ کے دیگر اراکین کی طرح شمالی کوریا بھی  کسی پابندی کے سامنے گھٹنے ٹیکے بغیر اپنے ملکی حقِ خود مختاری کو باوقار شکل میں استعمال کرتا رہے گا"۔

کِم نے تھامس۔گرین فیلڈ سے، جنوبی کوریا میں وسیع پیمانے پر امریکی موجودگی  کی وجہ بیان کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لنڈا تھامس۔گرین فیلڈ نے شمالی کوریا سے ڈائیلاگ کی اپیل کی اور  کہا تھا کہ "شمالی کوریا کا ،خلاء میں جاسوس سیٹلائٹ بھیجنا ایک خوفناک اقدام ہے اور ہمسایہ ممالک کے لئے خطرات تشکیل دے رہا ہے"۔



متعللقہ خبریں