شمالی کوریا عسکری سیٹلائٹ خلاء میں بھیج رہا ہے

ہم، کل سے شروع ہو کر آئندہ 9 روزہ عرصے میں، عسکری سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں کر رہے ہیں: شمالی کوریا

2066867
شمالی کوریا عسکری سیٹلائٹ خلاء میں بھیج رہا ہے

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ ہم، کل سے شروع ہو کر آئندہ 9 روزہ عرصے میں، عسکری سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

جاپان ساحلی سکیورٹی نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ انتظامیہ نے ہمیں یکم دسمبر تک عسکری سیٹلائٹ خلاء میں بھیجنے کی اطلاع دی ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم کیشیدہ فومیو نے اخباری نمائندوں کے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یہ عسکری سیٹلائٹ فائر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فیصلوں کی خلاف ورزی شمار ہو گا۔

کیشیدہ نے کہا ہے کہ جاپان، سیٹلائٹ فائر سے متعلق، معلومات جمع کرنے اور ان  معلومات کا تجزیی کرنے  کے لئے حتیّ الوسع کوششیں کرے گا۔

جنوبی کوریا وزارت دفاع کے ترجمان جیون ہا۔کیو نے بھی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم شمالی کوریا پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

جیون نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا عسکری سیٹلائٹ فائر سلامتی کونسل کے فیصلوں کی کھُلی خلاف ورزی شمار ہو گالہٰذا اسے فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو مِلّر نے بھی پریس کانفرنس میں شمالی کوریا اور روس کے درمیان "عسکری تعاون" کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ امریکہ پیانگ یانگ انتظامیہ  کے بیلسٹک میزائل پروگرام  اور روس کے ساتھ شمالی کوریا کے عسکری تعاون کے بارے میں اندیشوں کا شکار ہے اس طرف سے لاپرواہی نہیں برتے گا۔

واضح رہے کہ متوقع سیٹلائٹ فائر شمالی کوریا کی  تیسری کوشش ہے۔ اس سے قبل 31 مئی کو بھی عسکری سیٹلائٹ فائر کا تجربہ کیا گیا تھا جو سیٹلائٹ کے راکٹ سسٹم میں خرابی کے باعث ناکام رہا تھا۔ سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کا دوسرا ناکام تجربہ 23 اگست کو کیا گیا تھا۔

شمالی کوریا نے، بین الاقوامی مذّمت کے باوجود،  اعلان کیا تھا کہ مختصر مدّت میں دوبارہ اور درست شکل میں عسکری سیٹلائٹ خلاء میں بھیجا جائے گا۔



متعللقہ خبریں