نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی اسکول بند

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں، شہر کے اسکول دو دن کے لیے بند کر دیے گئے کیونکہ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) "انتہائی نقصان دہ" سطح پر پہنچ گیا ہے

2060029
نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی اسکول بند

نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کی وجہ سے اسکول دو دن  کے لیے  بند کردیے گئے ہیں۔

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں، شہر کے اسکول دو دن کے لیے بند کر دیے گئے کیونکہ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) "انتہائی نقصان دہ" سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

ہر موسم سرما میں، نئی دہلی گندی دھند کی تہہ میں ڈھکی جاتا ہے  ۔ اس سموگ کی وجہ سے شہر میں رہنے والے 20 ملین افراد میں سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

جمعہ کو، شہر میں موسم کی نگرانی کرنے والے کچھ اسٹیشنوں نے AQI کی قدر کو 480 کے قریب ناپا، جبکہ شہر کے رہائشیوں میں آنکھوں میں جلن اور خارش کی شکایات کی اطلاع ملی ہیں۔

جبکہ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کی قدر کو 0-50 کے درمیان "اچھا" سمجھا جاتا ہے، جب یہ 400 سے 500 تک بڑھ جاتا ہے، تو یہ صحت مند لوگوں پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں مقیم گروپ IQAir کی مرتب کردہ سب سے زیادہ آلودہ شہروں کی فہرست میں نئی ​​دہلی کو سب سے اوپر رکھا گیا ہے، جو اسے جمعہ کی ریڈنگ کی بنیاد پر "خطرناک" زمرے میں دکھاتا ہے۔

نئی دہلی کے حکام نے اعلان کیا کہ پرائمری اور سیکنڈری اسکول جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے  جبکہ  جاری تعمیراتی کام معطل کر دیا گیا ہے ۔

IQAir کے پچھلے سال کے اعداد و شمار کے مطابق، شمالی ہندوستان میں واقع بھیواڑی شہر کو ملک کا سب سے آلودہ شہر اور دنیا کا تیسرا آلودہ شہر قرار دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں