چینی فوج کا جہاز فلپائنی کوسٹ گارڈ کی کشتی سے ٹکرا گیا

فلپائن نے اطلاع دی ہے کہ چینی کوسٹ گارڈ  کا ایک جہاز بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ پانیوں میں  فلپائنی فوج  کو ایندھن  فراہم  کرنے والے جہاز اور کوسٹ گارڈ کی کشتی  سے ٹکرا گیا۔

2054165

ویسٹ فلپائن سی نیشنل ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تصادم اسپراٹلی جزائر کے قریب سیکنڈ تھامس شوال میں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی کوسٹ گارڈ سے تعلق رکھنے والے جہاز کا فلپائنی کوسٹ گارڈ کے جہاز اور سپلائی جہاز سے تصادم ہوا  جو کہ منیلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں سختی سے تصادم کی مذمت کی گئی اور  کہا گیا کہ چینی کوسٹ گارڈ کے جہاز کے خطرناک، غیر ذمہ دارانہ اور غیر قانونی اقدام نے عملے کی سلامتی  کو خطرے میں ڈال دیا ہے ۔

منیلا میں امریکہ کی سفیر میری کے کارلسن نے بھی X سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ چین کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔

چھ  اگست کو فلپائن کے سپلائی جہاز پر چینی کوسٹ گارڈ کی جانب سے دباؤ والے پانی کے استعمال نے دونوں ممالک کو تنازعات میں ڈال دیا۔

فلپائن نے 4 اکتوبر کو اعلان کیا کہ وہ چینی ساحلی محافظ جہازوں کی رکاوٹوں کے باوجود اور ان بحری جہازوں کی طرف سے پیدا کردہ ناکہ بندی پر قابو پا کر خطے میں فلپائنی افواج کو سامان پہنچانے میں کامیاب ہو گیا۔

متعللقہ خبریں