انقرہ میں انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن ڈے کا اہتمام

ترکیہ 1964 سے آئی ٹی ای سی کا  شراکت دار ہے، اب تک مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے 300 سے زیادہ لوگ آئی ٹی ای سی کورسز سے مستفید ہو چکے ہیں

2044452
انقرہ میں انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن ڈے کا اہتمام

"انڈیا ٹیکنیکل اینڈ اکنامک کوآپریشن ڈے" (آئی ٹی ای سی ڈے) کی 59 ویں سالگرہ انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب کے ساتھ منائی گئی۔

اس تقریب  میں انقرہ میں ہندوستانی سفارت خانے کی ڈپٹی چیف آف مشن الپنا دوبے،  ترکیہ کی  وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے مشرقی ایشیا سادین  آئے یلدز، آئی ٹی ای سی کے گریجویٹس اور بہت سے مہمانوں نے شرکت کی۔

دوبے نے اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا "جنوبی ممالک ہندوستان کے لیے اہم شراکت دار ہیں، آئی ٹی ای سی جنوبی-جنوب تعاون کی ایک اچھی مثال ہے اور یہ ہمارے شراکت داروں کی ضروریات اور ترجیحات پر مبنی ہے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکیہ 1964 سے آئی ٹی ای سی کا  شراکت دار ہے، دوبے نے مزید کہا کہ آج تک مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے 300 سے زیادہ لوگ آئی ٹی ای سی کورسز سے مستفید ہو چکے ہیں۔

ترکیہ  اور ہندوستان کے درمیان تکنیکی، سائنسی، علمی، ثقافتی اور دیگر قسم کے تعاون کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے آئے یلدز نے کہا:

"آئی ٹی ای سی اس طرح کے تعاون کی ایک بہت کامیاب مثال ہے۔ ترکیہ میں آئی ٹی ای سی کے صلاحیت سازی کے کام کی بدولت، بہت سے سرکاری اداروں کے بہت سے ترک عہدیداروں نے ہندوستان میں مختلف شعبوں  او رمیدانوں میں تربیت حاصل کی ہے۔"

آئی ٹی ای سی پروگرام کے تحت، جسے 1964 سے حکومت ہند کی طرف سے مالی اعانت حاصل ہے، ہندوستان 161 ترقی پذیر ممالک کے ساتھ اپنے ترقیاتی تجربات کا اشتراک کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں