بھارت کی منی پورریاست میں مظاہرے

ریاست کے دارالحکومت امپھال میں سینکڑوں طلباء نے"متاثرین کے لیے انصاف" کے نعرے لگاتے ہوئے  احتجاج کیا

2042990
بھارت کی منی پورریاست میں مظاہرے

بھارت کی ریاست منی پور میں کچھ عرصے سے تشدد کی نذربننے والے  سینکڑوں طلباء نے احتجاج کیا ہے۔

ریاست کے دارالحکومت امپھال میں سینکڑوں طلباء نے"متاثرین کے لیے انصاف" کے نعرے لگاتے ہوئے  احتجاج کیا۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس اور اسموک بموںکا استعمال کیا۔

ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ پولیس کی مداخلت کے دوران 47 طلباء معمولی زخمی ہوئے، لیکن اب صورتحال معمول پر ہے اور قابو میں ہے۔

مظاہروں کے بعد ریاست کے تمام اسکولوں کو آج بند رکھنے کی اطلاع  ملی ہے۔

ریاستی حکام کی طرف سے شائع کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ  تھا کہ خطے میں انٹرنیٹ خدمات 5 دن کے لیے معطل کر دی گئی ہیں "تاکہ غلط معلومات، افواہوں اور پرتشدد واقعات کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔"

تشدد ریاست کی 53 فیصد آبادی پر مشتمل میتی کمیونٹی نے "شیڈیولڈ ٹرائب" کے زمرے میں شامل  نہ کرنے پر اور  متعدد دوسرے نسلی گروہوں کی مخالفت کرنے پر  3 مئی کو شروع ہوئے تھے۔   

صوبے میں تشدد کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد  ار 175   اور 60   ہزار سے زائد افرادکے  بے گھر  ہونے پر    4 مئی کو فوج کو "گولی مارنے" کا حکم دے دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں