ایران نے مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای  کی جانب سے امریکہ کےساتھ مذاکرات کی خبر کی تردید کردی

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس الزام کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے

2042583
ایران نے مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای  کی جانب سے امریکہ کےساتھ مذاکرات کی خبر کی تردید کردی

ایران نے مذہبی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای  کے وزارت خارجہ کو امریکہ  سے براہ راست ملاقات کی اجازت دیے جانے کے دعویٰ کی تردید کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بین الاقوامی نیوز ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس الزام کے حوالے سے تحریری بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں اور میڈیا گیمز، جو اکثر سیاسی ماحول پیدا کرنے کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، ان کی کوئی صداقت نہیں ہے۔

برطانیہ  سے نشر ہونے والی نیوز سائٹ "امواج ڈاٹ میڈیا" نے نامعلوم سینئر ایرانی ذرائع کی بنیاد پر اپنی خبر میں دعویٰ کیا ہے کہ علی خامنہ ای نے جوہری مذاکرات کاروں کو امریکہ سے براہ راست ملاقات کی اجازت دی  تھی۔

خامنہ ای نے امریکی پابندیوں کے بعد واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر پابندی لگا دی تھی۔



متعللقہ خبریں