روس، چین کے "روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے " کے ساتھ تعاون کرتا: صدر پوتن

صدر پوتن نے چین سے "یک قطبی بالادستی  اور بین الگروہی  محاذ آرائی "کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی اور "اسٹریٹجک تعاون  کو مضبوط بنانے" کا پیغام دیا ہے: چین وزارت خارجہ

2040358
روس، چین کے "روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے " کے ساتھ تعاون کرتا: صدر پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے چین سے "یک قطبی بالادستی " کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی ہے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن نےسینٹ پیٹرز برگ میں ، چین۔روس اسٹریٹجک سکیورٹی مشاورت  کی غرض سے روس کے دورے پر موجود چین کے وزیر خارجہ وانگ یی  کے ساتھ ملاقات کی۔

چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر پوتن نے چین سے "یک قطبی بالادستی  اور بین الگروہی  محاذ آرائی "کے خلاف مزاحمت کی اپیل کی اور "اسٹریٹجک تعاون  کو مضبوط بنانے" کا پیغام دیا ہے۔

پوتن نے کہا ہے کہ روس چین کے "روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے " کے ساتھ تعاون کرتا  اور اس میں خرابی و نقص  پیدا کرنے کی کوششوں کی مخالفت کرتا ہے۔

مذاکرات میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے مستقل نمائندوں کی حیثیت سے روس اور چین پر دنیا میں ترقی کی حوصلہ افزائی کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" کثیر الفریقی اسٹریٹجک ربط و ضبط کو جاری رکھا جانا چاہیے۔ دونوں ملکوں کو اپنے جائز حقوق اور مفادات  کا تحفظ کرنا چاہیے اور بین الاقوامی نظام کو زیادہ منصفانہ اور پائیدار راستے پر ڈالنے کے لئے کوششیں کرنی چاہیئں"۔

چین وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں  پوتن کے اس بات کا اعادہ کرنے کا بھی ذکر کیا گیا ہے کہ  روس  مسئلہ یوکرین کو بذریعہ  مذاکرات حل کرنے کا خواہش مند ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا دورہ ماسکو  اور صدر پوتن سے ملاقات ، نیویارک  میں منعقدہ اقوام متحدہ کے  78 ویں جنرل کمیٹی اجلاس  کے دوران جی۔7 وزرائے خارجہ کے اجلاس اور شائع کردہ مشترکہ بیان میں ماسکو سے روس۔یوکرین جنگ ختم کرنے کی اپیل کے بعد  کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، اٹلی اور جاپان پر مشتمل جی۔7 ممالک کے وزرائے خارجہ  نے 18 ستمبر کو جاری کردہ مشترکہ بیان میں روس سے " یوکرین سے تمام فوجیوں اور سامانِ حرب کے فی الفور اور غیر مشروط  انخلاء" کی اپیل کی تھی۔



متعللقہ خبریں