چین کے وزیرِ دفاع لا پتہ ہو گئے

چین کے وزیرِ دفاع 29 اگست سے لا پتہ، بیجنگ انتظامیہ بھی خاموش

2037382
چین کے وزیرِ دفاع لا پتہ ہو گئے

چین کے وزیرِ دفاع لا پتہ ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سابقہ وزیر خارجہ چن گانگ کے بعد چین کے وزیرِ دفاع لی شانگ فو بھی 15 دن سے لاپتہ ہیں۔

لی نے 29 اگست کو دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ فورم سے خطاب کیا اور اس کے بعد سے نہ تو وہ کسی تقریب میں دِکھائی دیئے ہیں اور نہ ہی رائے عامہ کے سامنے نکلے ہیں۔

بیجنگ انتظامیہ بھی اس معاملے میں چُپ سادھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ لی شانگ مارچ کے مہینے میں وزیر دفاع متعین ہوئے ۔ حالیہ گمشدگی پر ان کے زیرِ حراست ہونے کا  خیال ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

لی کی اچانک گمشدگی نےذہنوں میں چین کے سابق وزیرِ خارجہ چِن گانگ کی گمشدگی کے واقعے کو تازہ کر دیا ہے۔

ایک مہینےکی گمشدگی کے بعد چن گانگ کو وزارتِ خارجہ کے عہدے سے معزول کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں