بھارتی  چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی کی جانب سے درجہ حرارت کا پہلا ڈیٹا

بھارتی خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کی خبر کے مطابق، اسرو نے چندریان 3 لینڈر کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اترا، وکرم نے چاند کی تھرمل تصویر ا اور درجہ حرارت کو سے متعلق پہلا  ڈیٹا جمع کیا ہے

2029815
بھارتی  چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی کی جانب سے  درجہ حرارت کا پہلا ڈیٹا

بھارتی  چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی پر سوار لینڈنگ کرافٹ وکرم نے چاند کے درجہ حرارت کا پہلا ڈیٹا انڈین اسپیس ریسرچ سینٹر (اسرو) کو منتقل کردیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) کی خبر کے مطابق، اسرو نے چندریان 3 لینڈر کامیابی کے ساتھ چاند کی سطح پر اترا، وکرم نے چاند کی تھرمل تصویر ا اور درجہ حرارت کو سے متعلق پہلا  ڈیٹا جمع کیا ہے۔

ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، اسرو نے اعلان کیا کہ چاند کی سطح پر 8 سینٹی میٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سیلسیس تک گر گیا ہے، اور سطح کے قریب آتے ہی درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔

سطح پر درج درجہ حرارت کو 50-60 ڈگری سیلسیس بتاتے ہوئے، اسرو نے کہا کہ اعداد و شمار کے حوالے سے، چاند کے جنوبی قطب کے لیے اس طرح کا پروفائل پہلی بار تیار کیا گیا ہے، اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں