ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے متعدد شہروں میں ریت کا طوفان

موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر صوبے کے شمال میں واقع زابل، ہامون، زہیک، ہرمند اور نمروز کے شہروں میں تمام ریاستی اداروں کو مزید ایک دن کے لیے چھٹی دے دی گئی

2024349
ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے متعدد شہروں میں ریت کا طوفان

ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے کئی شہروں میں ریت کے طوفان کے باعث ریاستی ادارے ایک اور دن کے لیے معطل رہے۔

ایرانی سرکاری ایجنسی IRNA سے بات کرتے ہوئے، سیستان-بلوچستان کے موسمیات کے جنرل ڈائریکٹر محسن حیدری نے کہا کہ خطے میں ریت اور مٹی کے طوفان جاری ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر صوبے کے شمال میں واقع زابل، ہامون، زہیک، ہرمند اور نمروز کے شہروں میں تمام ریاستی اداروں کو مزید ایک دن کے لیے چھٹی دے دی گئی ہے۔

حیدری نے  عوام کو ، خاص طور پر سانس کے مریضوں کو، جب تکمجبوری نہ ہو، باہر نہ نکلیں،  جن لوگوں کو باہر جانا ہے وہ ماسک کا استعمال کریں۔

ریت اور مٹی کے طوفان کے باعث گزشتہ روز زابل، زہیک، ہامون، ہرمند اور نمروز کے شہروں میں ریاستی ادارے اور بینک بند رہے تھے۔

 



متعللقہ خبریں