چین کے وزیر دفاع روس اور بیلاروس کے دورے پر

وزیر دفاع لی شینگ فو، 11 ویں ماسکو بین الاقوامی سلامتی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور روس  کے دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے: چین وزارت دفاع

2024242
چین کے وزیر دفاع روس اور بیلاروس کے دورے پر

چین کے وزیر دفاع 'لی شینگ فو' روس اور بیلاروس کا دورہ کریں گے۔

چین وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق  وزیر دفاع لی ، روس میں 15 اگست کو متوقع ، 11 ویں ماسکو بین الاقوامی سلامتی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اپنی مصروفیات کے دوران وہ روس  کے دفاعی حکام کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔ 24 فروری 2022 سے جاری روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے مغرب کے ساتھ تناو کے دور میں متوقع  یہ ملاقات اہم خیال کی جا رہی ہے۔

'لی شینگ فو' بیلاروس کا بھی دورہ کریں گے اور صدر الیگزینڈر لُوکا شینکو  اور دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع لی نے رواں سال ماہِ مارچ میں وزارت دفاع کے فرائض سنبھالے ، اپریل میں انہوں نے ماسکو کا دورہ کیا اور صدر ولادی میر پوتن کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

علاوہ ازیں انہوں نے، روس بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل نکولائی ییومینوف  کے دورہ چین کے دوران     بیجنگ میں ان کے ساتھ بھی ملاقات کی تھی۔

مبصرین کے مطابق چین کی امریکہ کے ساتھ جیو اسٹریٹجک رقابت  اور علاقائی تناو  میں اضافے کے اس دور میں شروع ہونے والی روس۔ یوکرین جنگ نے بیجنگ انتظامیہ کو ماسکو سے قریب کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں