چین، طوفان اور سیلاب سے اموات کی تعداد میں اضافہ

سیلاب کی وجہ سے صوبہ ہیبے میں 40,000 مکانات منہدم ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات  کوبجلی کی ترسیل  اور مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا

2023626
چین، طوفان اور سیلاب سے اموات کی تعداد میں اضافہ

بتایا گیا ہے کہ چین کے شمالی صوبے ہیبے میں گزشتہ ہفتے سمندری طوفان ڈوکسوری کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں 29 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قومی پریس میں شائع  خبروں کے مطابق سیلاب کی وجہ سے ریاست میں 40,000 مکانات منہدم ہوئے اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد مکانات  کوبجلی کی ترسیل  اور مواصلاتی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

ریاستی حکام نے اعلان کیا  ہےکہ سیلاب سے 3.9  ملین افراد متاثر ہوئے، جو آبادی کا 5 فیصد بنتے ہیں۔ اس آفت  میں 29 افراد ہلاک جبکہ  16 افراد لاپتہ ہیں۔

سیلاب سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ 95.8 بلین یوآن ($13.4 بلین) لگایا گیا ہے، جبکہ تباہ شدہ علاقوں میں تعمیر نو کے عمل میں 2 سال لگ سکتے ہیں۔

29 جولائی سے 2 اگست کے درمیان چین کے شمال کو متاثر کرنے والے سمندری طوفان ڈوکسوری کے اثر ات کی وجہ سے دارالحکومت بیجنگ اور تیانجن شہر  پر مشتمل  ہیبے صوبہ شدید طوفانوں اور بارشوں کی زد میں آیا  تھا۔



متعللقہ خبریں