بنگلہ دیش، موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات اور زخمی ہونے کے حادثات

کاکس بازار اور بندربن کے علاقے میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بہت سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے

2021913
بنگلہ دیش، موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات اور زخمی ہونے کے حادثات

بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 4 روہنگیا مہاجرین سمیت 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

کاکس بازار اور بندربن کے علاقے میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے بہت سے لوگ محصور ہو کر رہ گئے۔

کاکس بازار کے علاقے چکریہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو بچوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے اور لکڑیاں اکٹھی کرنے کے لیے دریا عبور کرتے وقت  ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

مہاجرین اور وطن واپسی کے کمشنر محمد میزان الرحمان نے بتایا کہ کاکس بازار کے علاقے میں روہنگیا مسلمان مقیم پناہ گزین کیمپ میں مٹی کے تودے گرنے سے ایک ماں اور اس کی ایک سالہ بیٹی کی موت ہو گئی، اور مزید 2 روہنگیا مسلمان بندربن میں لینڈ سلائیڈنگ سے وجہ لقمہ اجل بن  گئے۔

رحمان نے کہا، "ہم روہنگیا مسلمانوں کو ان علاقوں سے منتقل کرنے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا سامنا ہوا ہے۔ اب تک متاثرہ علاقوں میں رہنے والے 100 روہنگیا مسلمانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔"

بتایا گیا کہ مسلسل بارشوں کے باعث کاکس بازار میں دو لاکھ سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

موسلا دھار بارش کی وجہ سے بندربن کے علاقے میں سڑکیں بھی تباہ ہوگئیں اور علاقے کا واحد پاور پلانٹ زیرآب آنے سے بلیک آؤٹ ہوگیا۔

بنگلہ دیش کی حکومت نے بارش کے باعث چٹاگانگ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں سے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

چٹاگانگ اور آس پاس کے علاقوں میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارشوں  کا سلسلہ جاری ہے۔

 



متعللقہ خبریں