چین کا امریکہ کو جواب: پیسیفک جزائر کسی بھی ملک کا عقبی باغیچہ نہیں ہیں

ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ پیسیفک جزائر کی ترقی کے ساتھ  پُر خلوص  تعاون کرے گا اور استحکام و ترقی  کے اہداف تک رسائی میں ان ممالک کی مدد کرے گا: ماو ننگ

2016924
چین کا امریکہ کو جواب: پیسیفک جزائر کسی بھی ملک کا عقبی باغیچہ نہیں ہیں

چین وزارت خارجہ کے ترجمان ماو ننگ نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کی طرف سے چین کے روّیوں کو "پُر مسائل "قرار دیئے جانے کے جواب میں کہا ہے کہ "پیسیفک جزائر کسی بھی ملک کا عقبی باغیچہ نہیں ہیں۔

ترجمان ماو نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بلنکن کے بیان کا جواب دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیسیفک جزائر کسی ملک کا عقبی باغیچہ نہیں ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ امریکہ پیسیفک جزائر کی ترقی کے ساتھ  پُر خلوص  تعاون کرے گا اور استحکام و ترقی  کے اہداف تک رسائی میں ان ممالک کی مدد کرے گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین، اپنے اثر و نفوذ، کسی نام نہاد جیو اسٹریٹجک وجود یا پھرکوئی حلقہ اثر تشکیل دینے کے لئے کسی بھی ملک کے ساتھ  رقابت  کی نیّت نہیں رکھتا۔

واضح رہے کہ دورہ ٹونگا کے دوران بلنکن نے کہا تھا کہ ہمارے نقطہ نظر کے مطابق جیسے جیسے علاقے کے ساتھ چین کی وابستگیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اس کے بعض پُر مسائل روّیے بھی بڑھتے جا رہے ہیں"۔

بلنکن نے کہا تھا کہ "علاقے میں بہتر انتظامیہ کی بیخ کنی  اور کرپش کی حوصلہ افزائی کے ذریعے  بعض لوٹ کھسوٹ والی اقتصادی کاروائیوں اور  سرمایہ کاریوں کے پیچھے چین کا ہاتھ ہے"۔



متعللقہ خبریں