چین: ہم، امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر نوعیت کے سرکاری روابط کے خلاف ہیں

ہم، تائیوان کے علیحدگی پسندوں کے دورہ امریکہ کے خلاف ہیں۔ خواہ وہ دورے کسی بھی عنوان کے ساتھ اور کسی بھی وجہ سے کیوں نہ  کئے جائیں: چین وزارت خارجہ

2012862
چین: ہم، امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر نوعیت کے سرکاری روابط کے خلاف ہیں

چین نے، تائیوان کے نائب صدر اور صدارتی امیدوار 'لائی چنگ تے' کے  آئندہ مہینے متوقع دورہ امریکہ کی وجہ سے امریکہ کو احتجاجی مراسلہ دیا ہے۔

چین وزارت خارجہ کے ترجمان 'ماو ننگ' نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر نوعیت کے سرکاری روابط کے خلاف ہیں۔ 'لائی چنگ تے' کے متوقع دورے پر بھی امریکہ کو احتجاجی مراسلہ دے دیا گیا ہے"۔

ماو نے کہا ہے کہ" تائیوان کے علیحدگی پسند صدارتی امیدوار  کے متوقع دورے سے متعلقہ پیش رفتوں پر بغور نگاہ رکھی جائے گی اور ملکی خودمختاری و زمینی سالمیت کے دفاع کے لئے مصّمم اور مضبوط حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی"۔

ماو نے کہا ہے کہ "ہم، تائیوان کے علیحدگی پسندوں کے دورہ امریکہ کے خلاف ہیں۔ خواہ وہ دورے کسی بھی عنوان کے ساتھ اور کسی بھی وجہ سے کیوں نہ  کئے جائیں۔ ہم ،امریکہ کے ان علیحدگی پسندوں کی کاروائیوں کو نظر انداز کرنے اور ان کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی قطعی مخالفت کرتے ہیں"۔

مبصرین کا خیال ہے کہ جنوری میں تائیوان میں متوقع صدارتی انتخابات کے مقبول امیدوار 'لائی' کا مذکورہ دورہ  امریکہ ایک علامتی دورہ ہے۔

واضح رہے کہ چین، تائیوان کی صدر 'سائی انگ وین سائی'  کو اور نائب صدر 'لائی چنگ تے' کو  علیحدگی پسند قرار دیتا اور ان کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتا ہے۔

اگرچہ لائی کے دورہ امریکہ سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں لیکن تائیوان کے نائب وزیر خارجہ  'تاہ۔رائے یوئی ' نے اتنا ضرور کہا ہے کہ متوقع دورہ گذشتہ سالوں میں کئے گئے جنوبی اور وسطی امریکہ کے دوروں سے مشابہہ ہو گا اور دورے میں امریکہ ایک ٹرانزٹ نقطہ ہو گا"۔



متعللقہ خبریں